Urdu Forum- Pakistan

IT, Health Care, Learning, Entertainment and much more

Logged as Anonymous. Your last visit was on

You are not connected. Please login or register

Post new topic  Reply to topic

View previous topic View next topic Go down  Message [Page 1 of 1]

tanbukhari


Co-Admin
Co-Admin
گھر کا چراغ

by راشد کامران

ہمارے
ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔
پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی
اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے
انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ کے چراغ‌ کی روشنی سے بہتر ہے کہ آپ سستا
سا بلب خرید لیں، بھلا صراحیوں میں بھی کوئی چراغ بناتا ہے وہ بھی اتنا
سارا پیٹرول ڈال کر؟ لیکن وہ اپنے گھر کے چراغ پر پھولے نا سماتے تھے بلکہ
اس کی روشنی دکھا دکھا کر کہتے کہ دیکھو پڑوس کے گھروں‌تک جاتی ہے۔


کئی سالوں بعد اچانک سر راہ ان سے ملاقات
ہوگئی؛ بڑے برے حال میں‌تھے؛ کہنے لگے یار امریکہ، سعودی عرب اور بھارت کی
وجہ سے میرے گھر میں‌ آگ لگ گئی؛ ساتھ ساتھ ایک پڑوسی کا گھر بھی گیا وہ
بھی جان پر عذاب بنا ہوا ہے۔
میں نے حیرانگی کے عالم میں‌پوچھا اتنے سارے ملکوں کو آپ کے گھر سے کیا دشمنی ہوگئی۔۔۔
کہنے لگے یار تجھے وہ گھر کا چراغ یاد ہے؟ میں‌نے کہا ہاں۔۔۔
‌ وہ میں‌ امریکہ سے لایا تھا، اس میں پیٹرول سعودی عرب والا ڈالا تھا اور
یار جو دیا سلائی شعلہ دکھانے کے لیے استعمال کرتا تھا وہ بھارت کی بنی
ہوئی تھی۔۔۔
میں‌نے پوچھا تو پھر؟
کہنے لگے۔۔ یار ایک دن پڑوسیوں‌ کے گھر کی دیوار پر چراغ کی تیز روشنی
میں‌ سائے کی چمگادڑیں بنا رہا تھا کہ چراغ ہاتھ سے چھوٹ گیا اور پورا گھر
جلادیا۔۔
ہم نے اپنے طور پر انہیں سمجھایا کہ جب چراغ آپ کے گھر ہو اور آپ اسے
استعمال کرتے ہوں اور خود اپنی مرضی سے پیٹرول لا کر ڈالتے ہوں تو پھر آپ
کچھ بھی کہیں؛ حادثے کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہے۔


ہماری بات تو انہوں نے کیا ماننی تھی الٹا
ہمیں غیر کا ایجنٹ کہہ کر چلتے بنے۔ سنا ہے آج کل حالات کے دباؤ میں ذہنی
توازن کھو بیٹھے ہیں۔ اپنے گھر کے چراغ‌ کا قصہ سناتے ہیں اور اس کی
حرکتوں پر بین ڈالتے ہیں۔ آس پاس والے کچھ کھانے کو ڈال دیتے ہیں‌ اور اسی
طرح زندگی رواں‌ہے۔

View user profile http://urduforum.heavenforum.com

View previous topic View next topic Back to top  Message [Page 1 of 1]

Post new topic  Reply to topic

Permissions of this forum:
You cannot reply to topics in this forum